پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹی 20 جیت کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ پاکستانی ویمن ٹیم نے 108 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی 25 اور عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ مزید پڑھیں

بلاسٹ ٹی 20 میں اسٹرلنگ کی دھواں دھار بیٹنگ

آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ اپنی جارح مزاج بلے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں اور جب تک وہ وکٹ پر ہوں تو مخالف ٹیم کے بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہتے ہیں اور ایسا ہی ایک مظاہرہ انہوں انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھی کیا۔ پال اسٹرلنگ نے دھواں دھار مزید پڑھیں

بابر اعظم 100 فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں: بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو کے لیے بھارتی پریزینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دنیش کارتک نے کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔ دنیش کارتک نے مزید پڑھیں

محمد رضوان کا ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبو پر 81 رنز اسکور کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 81 رنز مزید پڑھیں

کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے۔

اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈ ینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ علی رضا پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد مزید پڑھیں

ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دیدی

ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں ریوما اوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم برتری دلائی، جس کے بعد مزید پڑھیں

پی سی بی کا پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت پنجاب اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کی طرف سے رضامندی کے بعد پی سی بی کی باقاعدہ اعلان کرےگا، تاہم پی سی بی حکام نے ملتان کرکٹ اسٹیدیم کی انتطامیہ کو میچز کے لیے تمام تیاریاں مزید پڑھیں

پیٹ کمنز سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کینگروز کرکٹر بن گئے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کینگروز کرکٹر بن گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹر قرار مزید پڑھیں

اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملکی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔‘ سابق کپتان نے کہا مزید پڑھیں

عمرگل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمرگل کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے عمرگل سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے، وہ اس سے قبل تین ہفتے کے اسائنمنٹ پر بھی افغانستان ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ عمرگل نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور مزید پڑھیں