بابر اعظم 100 فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں: بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر دنیش کارتک اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم
بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

آئی سی سی ریویو کے لیے بھارتی پریزینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دنیش کارتک نے کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔

دنیش کارتک نے کہاکہ بابر اعظم 100 فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر کا کہناتھاکہ بابراعظم تینوں فارمیٹ میں شاندار ہیں ، ابھی ان کو کئی ٹیسٹ میچز ملنے والے ہیں، بابر اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم ہائی کوالٹی پلیئر ہیں وہ اس وقت اپنی بلندی پر ہیں،بابراعظم میں پوٹینشل ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet