Notice: Trying to access array offset on value of type bool in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/template-parts/content-single.php on line 14

پی سی بی کا پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کی طرف سے رضامندی کے بعد پی سی بی کی باقاعدہ اعلان کرےگا، تاہم پی سی بی حکام نے ملتان کرکٹ اسٹیدیم کی انتطامیہ کو میچز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ای میل کردی گئی ہے جبکہ ملتان میں میچز کے لیے حکومتی کلیرنس کے بعد اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب براڈ کاسٹرز کو بھی ملتان میں ہی اپنا سیٹ اپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میچز سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے اور رات 12 بجے تک ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 8، 10 اور 12 جون کو ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet