پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈیبو پر 81 رنز اسکور کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
81 رنز کی اننگز کے ساتھ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ کے ڈیبو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔
اس سے قبل عمر اکمل نے 2015 میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔