کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے۔

کوہ پیما علی رضا سدپارہ
اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق علی رضا سدپارہ کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈ ینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ علی رضا پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ علی رضا سدپارہ نے اس سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا، علی رضا سدپارہ کے پاس 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 مرتبہ سر کرنے کا اعزاز تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet