پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹی 20 جیت کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم نے 108 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی 25 اور عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان بسمہ معروف 15 نے رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی ویمن ٹیم کی جانب سے اوشادی رانا سِنگھے نے 3، کاوِشا دِلہاری نے دو اور سُگندِکا کماری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

کپتان چیماری اٹاپٹو 37 اور ہسینی پریرا 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن، کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ کی بہترین کھلاڑی بسمہ معروف جبکہ سیریز کی بہترین کھلاڑی طوبیٰ حسن قرار پائیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet