کولمبو ٹیسٹ: بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل منسوخ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔ بارش شروع ہونے سے قبل پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا لیے اور ہوم ٹیم پر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان مزید پڑھیں

ایشین گیمز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں بسمہ معروف کو شامل نہیں کیا گیا۔ انوشے ناصر اور شوال ذوالفقار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ڈیانا بیگ، فاطمہ مزید پڑھیں

ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست، شاہد آفریدی کی ٹیم کو خراج تحسین

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر ٹیم کی تعریف کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتتے دیکھنے کا مزہ آگیا۔ کام ایسے کیا جاتا ہے پورے میچ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا۔ شاہد آفریدی کا مزید پڑھیں

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار باؤلنگ، 133 رنز پر سری لنکا کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا کی 7 وکٹیں 133 رنز پر گر گئی ہیں۔ میزبان ٹیم کے 133 رنز پر سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، لنکن اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا، جب کہ ساتویں اوور کی مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔ پاکستان کے 353 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 224 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 3، مہران ممتاز، ارشد اقبال اور محمد وسیم نے 2، 2 اور مبشر خان نے ایک وکٹ حاصل مزید پڑھیں

ورلڈ کپ 2023: انضمام الحق نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 اور اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم ورلڈکپ اور ایشیا کپ جیت کر آٸیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت مزید پڑھیں

پاکستان 37 سال بعد جونیئراسکواش چیمپئن بن گیا

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گئے۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی جونئیر چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دیکر تاریخ دہرائی۔ 1986 کے بعد حمزہ پہلے پاکستانی بنے ہیں جنہوں نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن مزید پڑھیں

پاکستان اور بھارت ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں ٹکرائیں گے

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کل بھارت کے مدمقابل آئے گا۔ گزشتہ روز کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے مزید پڑھیں

سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں مزید پڑھیں

گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور مزید پڑھیں