پاکستان اور بھارت ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں ٹکرائیں گے

پاکستان اور بھارت ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں ٹکرائیں گے
اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کل بھارت کے مدمقابل آئے گا۔

گزشتہ روز کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا۔

ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو اب تک کوئی شکست نہیں ہوئی جبکہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیشی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet