دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار باؤلنگ، 133 رنز پر سری لنکا کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا کی 7 وکٹیں 133 رنز پر گر گئی ہیں۔

میزبان ٹیم کے 133 رنز پر سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، لنکن اوپنر نشان مدوشکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا، جب کہ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔

نسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے انجیلو میتھیوز ، کپتان دیموتھ کرونارتنے اور دنیش چندیمل کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

چھٹی اور ساتویں وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی، انہوں نے بیٹر سدیرا اور ڈی سلوا کو پویلین بھیجا۔

ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری تھی جب نشان مدھوشکا 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 23 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی نے کوشل مینڈس کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2023: انضمام الحق نے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

سری لنکا کے تیسرے کھلاڑی 36 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے اینجلو میتھیوز کو 9 رنز پر آؤٹ کیا اور ہوم ٹیم کی چوتھی وکٹ بھی 36 رنز پر گری، نسیم شاہ نے سری لنکا کے کپتان کو 17 رنز پر پویلین چلتا کیا۔

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کافی پریکٹس کی ہے، پرفارمنس برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet