ایشین گیمز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں بسمہ معروف کو شامل نہیں کیا گیا۔
ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں بسمہ معروف کو شامل نہیں کیا گیا۔

انوشے ناصر اور شوال ذوالفقار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف ایشین گیمز کے قواعد کے تحت اپنے بچوں کو کھلاڑیوں کے ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ عائشہ نسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

ایشین گیمز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف یکم سے 14 ستمبر تک سیریز کھیلے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet