سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمر بن یوسف نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد حارث 52 اور مبصر خان 42 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 12، طیب طاہر 26، قاسم اکرم 8، عماد بٹ 7 جبکہ محمد وسیم جونئیر 24 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو سماراکون، پرمود مدوشن اور چمیکا کرونارتنے نے 2،2 جبکہ ڈینوتھ ویلانگے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں سری لنکا کی تین وکٹیں 33 رنز پر گرگئیں۔ اس مرحلے پر اوپنر اوشکا فرنینڈو اور ساہن اراچیگے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کیا۔

اوشکا فرنینڈو 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز بناکر سفیان مقیم کی گیند پر حارث کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوگئے۔

ساہن اراچیگے بھی صرف تین رنز کی کمی سے سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97 رنز بناکر مبصر خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کے ارشد اقبال نے 7.4 اوورز میں 37رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ مبصر خان اور صفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ عماد بٹ نے ایک بیٹر کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet