کراچی عمارت حادثہ ملبے سے مزید لاش برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی
کراچی: کراچی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ امدادی ٹیموں نے ملبے سے مزید ایک لاش نکال لی ہے جس کے بعد اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 14 زخمی افراد میں سے ایک تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق عمارت کی غیر قانونی تعمیر میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا کام آخری مراحل میں ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جدید آلات کی مدد لی جا رہی ہے۔
Leave a Reply