غیر جانبدار صحافت، ہر لمحہ باخبر

Advertisement

ملکی سیاست میں ہلچل دفعہ 144 کا نفاذ، احتجاجی پابندیاں اور عدالتی ریلیف

ملکی سیاست میں ہلچل دفعہ 144 کا نفاذ، احتجاجی پابندیاں اور عدالتی ریلیف
​لاہور / پشاور / کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی کالز کے پیش نظر انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی سڑکیں بند کرنے اور احتجاجی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر کے ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیے گئے ہیں۔ ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے باعث ایم کیو ایم کو ریلی اور جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
​دوسری جانب لاہور میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سی سی پی او لاہور کی آمد کے بعد اپنی حراست میں لیے جانے کا بیان دیا ہے، جس پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک جماعت کی باری ہے تو کل دوسری جماعتوں کی باری آئے گی۔ دریں اثنا، آڈیو لیک کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے