غیر جانبدار صحافت، ہر لمحہ باخبر

Advertisement

نوجوانوں کے لیے آسان قرضہ اسکیم اور اے آئی بینکنگ قوانین کا اعلان

نوجوانوں کے لیے آسان قرضہ اسکیم اور اے آئی بینکنگ قوانین کا اعلان
​اسلام آباد / کراچی: معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں ایک نیا درجہ متعارف کراتے ہوئے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور کاروباری مقاصد کے لیے نوجوانوں کو 8 فیصد سالانہ شرح پر ڈھائی کروڑ روپے تک کے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
​علاوہ ازیں، پنجاب حکومت نے خاندانی جائیداد کی منتقلی میں آسانی پیدا کرتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان جائیداد بطور ’ہبہ‘ (تحفہ) منتقل کرنے پر ٹرانسفر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر مالیاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مرکزی بینک کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے متعلق بینکنگ قوانین مارچ 2027 تک نافذ کر دیے جائیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے