مجھے امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا: شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کیلیے اچھے شوہر ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ شاداب خان آج اپنی دلہنیا لینے اسلام آباد پہنچے ہیں، اُن کی شریک حیات سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں۔ شاداب خان نے مزید پڑھیں

چولستان جیپ ریلی کا آج سے باقاعدہ آغاز

اٹھارہویں بین الاقوامی چولستان ڈیزرٹ ریلی آج شروع ہورہی ہے جس میں اس ایونٹ کے مختلف کیٹگریز کی 150 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پروگرام شیڈول کے مطابق گاڑیوں کی سٹاک کیٹگری کا کوالیفائنگ راونڈ آج چولستان میں شروع ہوگا۔ Kudloosh ڈاہر سے 225 کلومیٹر راستے پر تیار شدہ کیٹگری کی گاڑیوں کا پہلا راونڈ کل مزید پڑھیں

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں ہونے والی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدداران شریک تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس مزید پڑھیں

کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپنر آصف آفریدی پر پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔ میچ آفیشلز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے تین ارکان علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کے ساتھ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن مزید پڑھیں

بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: عماد وسیم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا ہے کہ اس بار جارحانہ کرکٹ مزید پڑھیں

کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بڑا اعلان

قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ وکٹ کیپر بیٹر اور کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب مزید پڑھیں

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہوا میں اگلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ تک نہیں کھیل سکوں گا اور ریٹائر ہونے کا یہی درست مزید پڑھیں

انشا کا ‘فیک’ ٹوئٹر اکاؤنٹ، شاہد آفریدی نے حقیقت بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی کے فیک اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بیٹیوں کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی انشا آفریدی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ‘ میری بیٹیاں سوشل میڈیا مزید پڑھیں

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ شارجہ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز مارچ مزید پڑھیں