پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان سپر لیگ 8
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

میچ آفیشلز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے تین ارکان علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کے ساتھ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا شامل ہیں۔

محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔

پی سی بی نے 34 میچوں کے ٹورنامنٹ کے لیے 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز کے پینل کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے، جبکہ مرینہ اقبال اور طارق سعید کمنٹری کریں گے۔

ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور مارٹن سیگرز امپائرنگ کریں گے جبکہ فیصل آفریدی تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔ محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet