انشا کا ‘فیک’ ٹوئٹر اکاؤنٹ، شاہد آفریدی نے حقیقت بتا دی

شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی کے فیک اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بیٹیوں کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی انشا آفریدی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ‘ میری بیٹیاں سوشل میڈیا پر نہیں اور ان کی نقالی کرنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں ان کورپورٹ کیا جانا چاہیے’۔

شاہد آفریدی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انشا کے نام کے جعلی اکاؤنٹ پر 19 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح ہوا ہے جس کی تصویر شاہد آفریدی سمیت شاہین نے بھی ٹوئٹر پر جاری کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet