واضح رہے کہ شاداب خان آج اپنی دلہنیا لینے اسلام آباد پہنچے ہیں، اُن کی شریک حیات سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں۔
شاداب خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر دلہا بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری بارات ہے، جو میرے اور اہل خانہ کیلیے شاندار دن ہے‘۔
Alhamdulilah. Today is a blessed day for me and my family. My baraat. I hope I can be a good husband to my wonderful wife. A huge thank you to everyone for respecting my family’s privacy.
Wardrobe: Humayun Alamgir,
Styling: Tony & Guy,
Photography: da artist pic.twitter.com/PDe3LKwqPl— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 9, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا‘۔ اسی کے ساتھ شاداب خان نے اہل خانہ کی پرائیوسی کا خیال رکھنے پر تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔
شاداب خان کی تصاویر پر مداحوں اور ساتھی کرکٹرز نے تبصرے کیے اور انہیں مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے لکھا کہ ’شاداب دلہا بن کر نواب لگ رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ ماہ نکاح ہوا تھا۔ ایک روز قبل شاداب خان کے گھر مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سمیعہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔