ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام زیر غور

قومی کرکٹر صہیب مقصودکی کمر میں تکلیف کے باعث دبئی روانگی مشکوک ہوگئی۔ متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام  زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے اور ان کے متبادل کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں، اعظم خان اور حسنین ڈراپ، سرفراز احمد کی واپسی

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ میں چیئرمین پی سی بی مزید پڑھیں

کرکٹ میں اب بیٹسمین کی جگہ ‘بیٹر’ ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ‘بیٹسمین’ کی اصطلاح صنفی امتیاز سے بالاتر ‘بیٹر’ سے تبدیل کرے گی۔ خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی سی سی نے اپنے بیان میں برسوں سے مستعمل اصطلاح تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لارڈز کے مزید پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشلز میں دو پاکستانی امپائرز بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے 20 رکنی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی میڈیا ریلیز کے مطابق آفیشلز پینل میں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے اور سپر 12 راؤنڈ کے لیے 16 امپائر اور چار میچ مزید پڑھیں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور عہدے سے مستعفی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین آئن واٹمور 5 سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ای سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں واٹمور کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اعلامیے میں کہا مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزروکا اعلان کیا جاچکا ہے اور اسکواڈ کی دبئی روانگی 15 مزید پڑھیں

پاکستانی کرکٹ کو کارپوریٹ سیکٹر کی ضرورت ہے، رمیز راجہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب پیسےکی گیم ہوگئی ہے۔ کراچی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو کارپوریٹ سیکٹر کی ضرورت ہے۔ ہم سب کا مقصد یہی ہے ایک پیچ پر رہ کر کام کریں۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا، میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔  ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ رواں ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ آن لائن فروخت مزید پڑھیں

بابراعظم کا ایک اور بڑا اعزاز، گیل اور کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پی سی بی کے مطابق 26 سالہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم 187 اننگز میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے کرکٹر بن گئے۔ مزید پڑھیں