بابراعظم کا ایک اور بڑا اعزاز، گیل اور کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پی سی بی کے مطابق 26 سالہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم 187 اننگز میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کے خلاف 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet