ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام زیر غور

صہیب مقصود اور شعیب ملک

قومی کرکٹر صہیب مقصودکی کمر میں تکلیف کے باعث دبئی روانگی مشکوک ہوگئی۔ متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام  زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے اور ان کے متبادل کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام بھی زیر غور ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صہیب مقصود کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔

صہیب کی کمر کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet