ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزروکا اعلان کیا جاچکا ہے اور اسکواڈ کی دبئی روانگی 15 اکتوبرکو شیڈول ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم اور ثقلین مشتاق سے ملاقات میں ورلڈ کپ اسکواڈ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

دیگر اسکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet