اسٹورٹ براڈ ایک اور ہندوستانی بلےباز کے ہاتھوں پٹ گئے

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا۔ بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے مزید پڑھیں

ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سرکرلی

دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں نے کوہ ہمالیہ میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت سر کرلی۔ دنیا بھرکے کوہ پیماؤں کی پاکستانی چوٹیاں سر کرنے کی مہم جاری ہے، جمعے کے روز ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے پہلے سیزن میں نانگا پربت سرکرلی۔ پاکستان میں مزید پڑھیں

پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم، فیفا کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال

فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرتے ہوئے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  پابندی کے خاتمہ کے بعد پاکستانی ٹیم پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے۔ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوجائے گا۔ چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک مزید پڑھیں

پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ اور وائٹ بال دونوں کی مختلف کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو مزید پڑھیں

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار مزید پڑھیں

ورلڈ کپ چمپئن کپتان آئن مورگن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ چمپئن کپتان آئن مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مورگن نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اپنے کیریئر کے بہترین اور قابل فخر لمحات کے اختتام کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، بورڈ نے تصدیق کردی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کا برصغیرکا دورہ فروری کے اوائل میں ختم ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان میں رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو مزید پڑھیں

اووراسپیڈنگ پرشاہد آفریدی کا چالان ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھے کہ مقررہ رفتار سے تجاوز کیا جس پر موٹر وے پولیس نے انکا 1500 روپے کا چالان کردیا۔ اس موقع پر سابق کپتان نے مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز میں شرکت کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت کرے گی۔ تین ملکی سیریز پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جائے گی ۔سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے مزید پڑھیں

ورلڈ کپ 2015: وقار یونس کی رپورٹ زیربحث

ورلڈ کپ 2015میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کوچ وقار یونس نے جو رپورٹ جمع کرائی تھی وہ اب تک زیربحث ہے،اس وقت کے کوچ نے کھل کر احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سلیکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے دونوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔ سابق کپتان نے مزید پڑھیں