ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سرکرلی

Advertisements
ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سرکرلی
دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں نے کوہ ہمالیہ میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت سر کرلی۔

دنیا بھرکے کوہ پیماؤں کی پاکستانی چوٹیاں سر کرنے کی مہم جاری ہے، جمعے کے روز ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے پہلے سیزن میں نانگا پربت سرکرلی۔

پاکستان میں کوہ پیمائی سیزن کی پہلی سمٹ میں دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس ٹینگ نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کی ۔

نیپالی ٹیم کے اراکین نے بھی کوہ پیماؤں کے ساتھ سمٹ مکمل کیا جبکہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی نانگا پربت پرموجود ہیں۔

ناروے کی کرسٹن ہریلا نے اس سیزن کی ساتویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے ، وہ 6 ماہ سے کم وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹی سر کر کے نرمل کا ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet