فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کرتے ہوئے پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پابندی کے خاتمہ کے بعد پاکستانی ٹیم پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے۔ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوجائے گا۔
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں، فیفا نے این سی کے مینڈیٹ میں بھی ایک سال کی توسیع کردی۔
ہارون ملک کے مطابق فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی۔
فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی،فٹبال ہاﺅس پر اشفاق گروپ کا قبضہ معطلی کا سبب بنا تھا۔