اسٹورٹ براڈ ایک اور ہندوستانی بلےباز کے ہاتھوں پٹ گئے

Advertisements
اسٹورٹ براڈ
انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا۔

بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔

جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشوو مہاراج نے ایک اوور میں 28،28 رنز بنائے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet