امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین میں شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلس کے نواحی شہر میں پیش آئے اس واقعہ میں ابتدائی طور پر نو افراد کے زخمی ہونے کا بتایا جا رہا تھا تاہم اب ہلاکتوں کی تصدیق مزید پڑھیں

بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کی آگ کیوں بھڑک رہی ہے؟

بھارتی ریاست منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، ریاست میں اب تک 100 سے زائد افراد مارے جا چکے، جبکہ گھروں میں آگ لگانے کے واقعات میں متعدد افراد کےجُھلس کر مرنے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں بھارتی بٹالین کا کمانڈو ہلاک ہوگیا۔  کشیدگی والے علاقوں سے مزید پڑھیں

بادشاہ چارلس کو تاریخی تاج پہنا دیا گیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نےحلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نےحلف نامے پر دستخط کردیے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے مزید پڑھیں

امریکا کا لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی کوریا میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی فوج نے طیارہ گرنے کی تصدیق مزید پڑھیں

70 سال بعد شاہی محل میں تاج پوشی کی تقریب

ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے، وزیراعظم شہباز شریف تاج پوشی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاج پوشی کی تقریب میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، میئر لندن صادق خان، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرس ہپکنز، قطر کے امیر شیخ اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک مزید پڑھیں

وزیراعظم کا شاہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے شاہ چارلس کو تاجپوشی کی مبار کباد دی۔ تاج پوشی کی تقریب سے قبل ہوئی ملاقات میں شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے سابقہ دورہ پاکستان کو یاد کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مزید پڑھیں

سربیا میں کار سوار کی راہگیروں پر فائرنگ؛ 8 ہلاک

سربیا میں دو روز قبل اسکول میں فائرنگ سے 8 طلبا کی ہلاکت کے بعد آج فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 8 راہگیر ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا میں فائرنگ کے مسلسل دوسرے واقعے میں کارسوار مسلح ملزم نے جدید اور خود کار اسلحے سے راہگیروں کے مزید پڑھیں

اسرائیل کی حج پروازوں کیلئے سعودی عرب سے باضابطہ درخواست

اسرائیل نے براہ راست حج پروازوں کے لیے سعودی عرب سے باضابطہ درخواست کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے براہ راست جدہ حج فلائٹس کا امکان ہے۔ اسرائیل کی 18 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان دیگر ممالک کے ذریعے حج کے لیے جاتے ہیں۔ اسرائیلی حکام مزید پڑھیں

علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے ملنے والی حمایت پر مشکور ہیں: آذربائیجان

یورو ایشیاء کی جغرافیائی سیاست کے ماضی، حال اور مستقبل کے تناظر میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقد کی گئی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الھام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان سچے دوست اور برادر ملک ہیں، ہم پاکستان کی حال اور ماضی کی مزید پڑھیں

ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں: صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کے روسی الزام کو مسترد کردیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا مزید پڑھیں