
یورو ایشیاء کی جغرافیائی سیاست کے ماضی، حال اور مستقبل کے تناظر میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقد کی گئی ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الھام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان سچے دوست اور برادر ملک ہیں، ہم پاکستان کی حال اور ماضی کی حکومتوں اور عوام کی جانب سے ہماری علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے ملنے والی حمایت پر تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں۔
آزربائیجان کے صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قبضے اور جنگ کے دوران پاکستانی صدر، وزیر اعظم اور سیاسی قیادت کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت میں بہت واضح بیانات جاری کئے گئے۔ ہم ایک دفعہ پھر اپنے بھائیوں کا شکریہ اداء کرتے ہیں جن میں پاکستان کے ساتھ ترکیہ اور سعودی عرب شامل ہیں۔



