مقامی سطح پر پیٹرول سستا، مگر عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا
اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے ریفائنریوں کے اضافی سہ ماہی منافع پر 20 فیصد ونڈ فال ٹیکس (25 ارب روپے مالیت) دوبارہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
دوسری طرف مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں اور برینٹ کروڈ 96.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں توانائی کی فراہمی پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔












Leave a Reply