کیا عمان میں لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے؟ وزیر صحت کا اہم بیان جاری

لاک ڈاؤن

عمان کے وزیر صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ سے ملک میں شدید اقتصادی اثر پڑے گا۔

ڈاکٹر احمد السعیدی نے کہا ’مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت بری طرح متاثر ہوگی، جب کہ سلطان کی ہدایات ہیں کہ ہر شخص کی زندگی محفوظ بنائی جائے، اس بات سے بالکل قطع نظر کہ دیگر قربانیاں دی جائیں۔‘

واضح رہے کہ عمان میں کرونا وائرس کیسز کو کم کرنے کے لیے سپریم کمیٹی نے 11 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک رات کو ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس پابندی کے تحت رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی اور ان کی آمد و رفت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

بس اور فیری سروس کے اوقاتِ کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں، مسقط میں بسیں شام 6 بجے تک آپریٹ ہوں گی جب کہ فیریز 6 بجے تک اپنے مقررہ منازل تک پہنچیں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet