پنجاب میں قومی ٹرائتھلون 2020 کا انعقاد 17اکتوبر سے ہوگئی

 پنجاب میں قومی ٹرائتھلون 2020 کا انعقاد 17اکتوبر سے ہوگئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبہ پنجاب میں قومی ٹرائتھلون 2020 کا انعقاد ہونے جارہا ہے، ٹرائتھلون17اکتوبر سے بہاولپور میں شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور میں ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ٹرائتھلون 2020 کا انعقاد ہوگا۔

کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے یہ ایونٹ کیا جارہا ہے۔ ایونٹ میں سوئمنگ، سائیکلنگ اور دوڑلگانے کے مقابلے ہوں گے، اس میگا ایونٹ میں جونیئر اور سینئئرز کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

ایونٹ میں 300میٹرسوئمنگ، 20کلومیٹرسائیکلنگ اور 10کلومیٹر کراس کنٹری رننگ شامل ہے۔

ایونٹ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔ ایونٹ میں فوج، رینجرز، پولیس اور سرکاری ملازمین وطلبا کی شرکت ہوگی۔ پروفیشنل ایتھلیٹس کو بھی ایونٹ میں شرکت کی دعوت کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے، کل سے نیشنل ٹرائتھلون کے کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، کھلاڑیوں نے اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet