صنعا کے ہوائی اڈے پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کی گونج

صنعا کے ہوائی اڈے پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کی گونج

یمن کے دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھ، صنعا کے ہوائی اڈےپر اس وقت امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرلگے۔

جب عمان کی وساطت سے آزاد ہونے والے یمنی فوجیوں اور عوام رضاکار فورس کے جوانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔

سعودی عرب اور یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور صدر ہادی کے مسلح جتھوں کی قید سے رہائی پانے والے سیکڑوں قیدی کئی ہوائی جہازوں کے ذریعے عمان، ایتھوپیا اور دیگر ممالک سے صنعا پہنچے ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے صنعا ایئرپورٹ پر اسیروں اور زخمیوں کا استقبال کرتے ہوئے طویل انتظار کے بعد ان کی واپسی کی مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اگریمن کے خلاف سعودی عرب کے جارحانہ حملے نہ ہوتے تو ان افراد کو اس قدر تکلیف و پریشانی برداشت نہ کرنا پڑتی۔

اس سے پہلے یمنی مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر یمن کے جنگی زخمیوں کے علاج معالجے کی کوششوں پرعمان کا شکریہ ادا کیا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet