کورونا وائرس کے بھیلاؤ کا خطرہ، برطانوی دارالحکومت میں ‘ٹیئر2’ لاک ڈاؤن کا نفاذ

لاک ڈاؤن

برطانوی دارالحکومت میں جمعے کی رات سے ‘ٹیئر2’ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہونے جارہا ہے۔

رات سے لندن میں ٹیئر ٹو لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا جس کے تحت شہریوں پر خاص قسم کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

برطانیہ نے وائرس پھیلاؤ روکنے کے لیے تھری ٹئیر سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ایک لاکھ کی آبادی میں 100سے زائد مریضوں پر ٹیئرٹو لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔ ٹئیر ٹو میں چھ سے زیادہ افراد اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔

پابندی کے تحت ریسٹورنٹس رات دس بجے بند دیے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر ٹئیر 2 میں مزید تبدیلیاں کریں گے، لاک ڈاؤن کا مقصد اپنے شہریوں کو کرونا سے محفوظ رکھنا ہے۔

لندن سے پہلے برمنگھم، بریڈفورڈ اور لیسٹر ٹیئر2 لاک ڈاؤن میں جاچکے ہیں۔ جبکہ لنکا شائر، کرکلیز اور کیلڈرڈیل بھی ٹئیر 2 لاک ڈاؤن میں ہیں۔

خیال رہے کہ چار ماہ بعد برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد کرونا مریضوں کی اموات ہوئیں، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 43 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet