نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ سٹے باز گرفتار

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ سٹے باز کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ سٹے باز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑی کو اپروچ کرنے والامبینہ بکی گرفتارہوگیا ہے، اسے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ بکی کے فون کا فرانزک کیا جارہا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹر اس کا دوست ہے اور اس نے مذاق میں اپنے دوست سے فکسنگ کی بات کی تھی۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کھلاڑی نے بکی کے رابطے کا فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو بتایا تھا جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

پی سی بی نے رپورٹ کرنے والے کھلاڑی کا نام راز میں رکھا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet