ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق ‘نیو اسٹارٹ’ معاہدے میں توسیع کی امریکی درخواست مسترد

روس

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق ‘نیو اسٹارٹ’ معاہدے میں توسیع کی امریکی درخواست مسترد کردی۔

امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے کنڑول کے حوالے سے نیو اسٹارٹ نامی معاہدہ طے ہے لیکن روس تحفظات کی بنیاد پر معاہدے کی توسیع سے انکاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا ہر صورت نیواسٹارٹ معاہدے میں توسیع چاہتا ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ حکومت بڑی تعداد میں عوامی حمایت حاصل کرسکے لیکن ماسکو حکومت نے معاہدے میں توسیع کی امریکی درخواست مسترد کردی۔

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ معاہدے کی توسیع ناقابل قبول ہے، ایٹمی ہتھیاروں کی امریکی اسٹاک پر تحفظات ہیں اور ہم ان کے مؤقف کو بھی نہیں مانتے۔

حالیہ دنوں آرمز کنٹرول کے حوالے سے امریکی مذاکرات کار ماشل بلنگز لی نے دعویٰ کیا تھا کہ روس معاہدے کی توسیع کے لیے تیار ہے اور ہم چاہتے ہیں ماسکو حکومت اپنے ایٹمی ہتھیار محدود کرنے پر تیار ہوجائے۔

اس بیان کے ردعمل میں روسی نائب وزیرخارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ کو شدد تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہم امریکی انتخابات سے جڑے معاہدے اور سمجھوتے مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان 2010 میں نیو اسٹارٹ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں نے اپنے اسٹریٹیجک ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 1550 سے کم کرکے زیادہ سے زیادہ 700 تک رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet