پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران اظہر علی کو کپتان رکھنے کے مخالف

پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران اظہر علی کو کپتان رکھنے کے مخالف

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اظہر علی کی کپتان کی حیثیت سے کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اظہر علی کو کپتان رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی کے اعلی عہدیداران اظہر علی سے خوش نہیں ہیں۔

ذرایع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے اہم ارکان اظہر علی کوکپتان رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ذایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق کی پوزیشن کمزور پڑنے پر اظہر علی کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگیا، پی سی بی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ایک رائے یہ بھی ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد کپتان تبدیل کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اکثر بیرون ملک ہونے کے باعث دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اسی لیے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنا پڑا، کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet