انڈر 19 ایشیا کپ بھی کورونا وائرس کا شکار، ایک سال کیلئے ملتوی

انڈر 19 ایشیا کپ

ایشین کرکٹ کونسل کا ایک اور ایونٹ کورونا کی نذر ہوگیا۔

ماہ ستمبر میں شیڈول سینئر ٹیموں کا ایشیا کپ پہلے ہی ملتوی ہوچکا، اب آئندہ ماہ یواے ای میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیاگیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈیولپمنٹ منیجر نے بتایاکہ ایشین کرکٹ کونسل اب 2021ء میں ونڈو نکال کر ایونٹ کا انعقاد کریگی۔

ایشیاکپ میں 8 ٹیمیں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور میزبان یو اے ای کے ساتھ 2کوالیفائرز کو حصہ لینا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet