جیٹ فائٹر کہلانے والے پرندے کا گاڈ وٹ نے مسلسل پرواز کا نیا ریکارڈ قائم

جیٹ فائٹر کہلانے والے پرندے کا گاڈ وٹ نے مسلسل پرواز کا نیا ریکارڈ قائم

جیٹ فائٹر کہلانے والے پرندے گاڈ وٹ نے مسلسل پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیٹ فائٹر کہلانے والے پرندے نے الاسکا سے اڑان بھری اور بغیر رکے نیوزی لینڈ تک مسلسل پرواز کرتا رہا۔

گاڈ وٹ نے 7 ہزار 5 سو میل کا سفر بغیر رکے 11 روز میں طے کیا اور اس دوران وہ خوراک کے لیے رکا اور نہ ہی پانی پینے کے لیے اپنی پرواز روکی۔

عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پرندے کی سفر کے دوران رفتار 55 میل فی گھنٹہ رہی۔

سائنسدانوں ںے پرندے کی پیٹھ کے نچلے حصلے پر ایک سیٹلائٹ ٹیگ لگا رکھا تھا جس کی مدد سے پرندے کے سفر سے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گاڈ وٹ پرندہ جیٹ لڑاکا کی طرح سے ہے، اس کے نوکیلے پر اور پرندے کا ڈیزائن اسے طویل پرواز کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا پرندوں کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے جس سے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ دنیا میں کس جگہ پر موجود ہیں۔

پرندے کی اڑان سے متعلق مزید بتایا گیا کہ گاڈ وٹ نے دیگر 4 پرندوں کے ساتھ کیڑے مکوڑے کھانے کے بعد 16 ستمبر کو الاسکا سے اپنی اڑان بھری تھی اور 27 ستمبر کو نیوزی لینڈی کے علاقے آکلینڈ پہنچا۔

اس سے قبل طویل فاصلے کی اڑان کا ریکارڈ 7 ہزار 145 میل تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet