جنسی ذیادتی کے ملزمان کے لیے کون سی سزا تجویز کر دی گئی؟ کابینہ اجلاس میں منظوری

جنسی ذیادتی

بنگلادیش میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سزا دینے کا قانون منظور کر لیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران ریپ کے ملزمان کو سزائے موت دینے کی منظور دی گئی تھی جس کی توثیق صدر نے کردی۔

صدر عبدالحامد نے کابینہ سے منظور شدہ قانون کی توثیق کرتے ہوئے جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر نے بچوں اور خواتین کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔

ملک میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات اور جنسی تشدد پر حسینہ واجد کی حکومت پر شدید دباؤ تھا کہ وہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو سزائے موت کا قانون منظور کرے۔

گزشتہ چند سالوں میں ریپ کے واقعے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صرف جنوری سے لے کر ستمبر تک زیادتی کے ایک ہزار واقعات رپورٹ ہوئے جس میں ہر پانچواں کیس اجتماعی زیادت کا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet