کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کی فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ نیشنز لیگ کے بقیہ میچز سے فوری دستبردار ہو گئے ہیں۔

فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 35 سالہ رونالڈو میں بیماری کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس وقت وہ آئسولیشن میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرتگال کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم رونالڈو کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں لہذا وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet