کورونا وائرس کی روک تھام ، برطانیہ میں پابندیوں کے تین درجات متعارف

کورونا

برطانیہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پابندیوں کے تین درجات متعارف کرا دیے گئے۔

وزیر اعظم برطانیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے تین درجات متعارف کر ا دیے ہیں، ان کیٹیگریز کے اطلاق سے قبل پارلیمنٹ سے ان کی منظوری لی جائے گی۔

اس سلسلے میں پارلیمنٹ سے بورس جانسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے تاہم آئندہ آنے والے ہفتے اور مہینے مشکل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچوں کی تعلیم اور ملکی معیشت متاثر ہوگی۔

برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اب کورونا پابندیوں کے تین درجے متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ شامل ہیں۔

نئی حکمت عملی کے تحت پابندیوں کے میڈیم الرٹ میں ملک کے بہت سے علاقے شامل ہوں گے، جہاں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ہائی الرٹ میں کرونا پھیلاؤ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پھیلنے سے روکا جائے گا۔ ویری ہائی الرٹ وہاں ہوگا جہاں کرونا کا پھیلاؤ بہت تیزی کے ساتھ ہو رہا ہوگا، اس میں بارز، کلب اور جم بند ہوں گے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے واضح کیا کہ نئی حکمت عملی کے تحت کاروبار اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet