زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا

5 رکنی سیکیورٹی ٹیم نے لاہور میں سول سیکرٹریٹ اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے لاہور میں اپنی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

زمبابوےکرکٹ بورڈ کی 5 رکنی سیکیورٹی ٹیم نے لاہور میں سول سیکرٹریٹ اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

سیکیورٹی ٹیم نے محکمہ داخلہ پنجاب کے کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکیورٹی نگرانی کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی راؤ سردار علی خان اور سی او او کامران خان سمیت دیگر حکام نے انہیں بریفنگ دی۔

حکام نے ٹیم کو ائیر پورٹ اور اسٹیڈیم کے روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اورپولیس فورس سے متعلق آگاہ کیا۔

زمبابوے سیکیورٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ لاہور کی سیکیورٹی کا پلان زبردست تیار کیا گیا، پنجاب کی جانب سے جو پلان مرتب کیا گیا، ہم اس سے مطمئن ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، یہ تینوں میچز ابتدائی طور پر ملتان میں شیڈول تھے تاہم لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں شیڈول تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی اب لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے، یہ میچز اب 7، 8 اور 10 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet