سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل

 سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 20ویں میچ میں سرفراز احمد نے اپنے تین ہزار رنز مکمل کیے، وہ اس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے میچ میں بلوچستان کے خلاف سرفراز احمد نے 44 رنز کی اننگ کھیلی اور اس طرح ان کے مختصر ترین فارمیٹ میں 3 ہزار رنز مکمل ہوئے، جبکہ سندھ نے بلوچستان کو 4 وکٹ سے شکست بھی دی۔

میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں نامور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی ئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے، انہوں نے بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ہی یہ سنگ میل عبور کیا۔

مختصر ترین فارمیٹ میں چھ رنز بنانے والے کامران اکمل تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے، اس سے قبل شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet