شیخ رشید نہیں بننا چاہتے کہ اُنہیں ہر چیز معلوم ہے: سابق کپتان شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نہیں بننا چاہتے کہ اُنہیں ہر چیز معلوم ہے۔

کراچی میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے، اس موقع پر پی ڈی سی اے نے شاہد آفریدی کو ایسوسی ایشن کا اعزازی چیئرمین بھی مقرر کردیا۔

شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ ڈس ایبلڈ کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں نیا سسٹم دیا ہے، اس سسٹم کو کچھ عرصہ چلنے دیں، وقت دیں اور دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔

کوچنگ کے حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کوچنگ کا موقع ملا تو ان کی خواہش ہوگی کہ وہ انڈر 16 اور انڈر 14 ایج گروپ کے ساتھ کام کریں، سابق کرکٹرز کی نظریں ہمیشہ سلیکشن کمیٹی یا قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر ہوتی ہے، ان کی سوچ مختلف ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ آف سیزن بھی اپنی فٹنس پر کام جاری رکھیں۔

سیاست پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے چلتے چلتے اپنے روایتی انداز میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر بھی طنز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شیخ رشید نہیں بننا چاہتے کہ اُنہیں ہر چیز معلوم ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں شیخ رشید اپنے انکشافات کی وجہ سے کافی شہ سرخیوں میں ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet