آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن نے اپنی آل ٹائم 5 ٹاپ ٹی 20 بولرز کی فہرست میں شاہد خان آفریدی کو بھی شامل کرلیا۔
39 سالہ آسٹریلوی کرکٹر نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر کو کم اکانومی ریٹ سے وکٹیں لینے کی صلاحیت کے سبب دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ آفریدی اپنی بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں مگر بوم بوم ایک پرفیکٹ بولربھی ہیں، انھوں نے اب تک کھیلے گئے 317 ڈومیسٹک گیمز میں 339 وکٹیں صرف 6.7 رنز فی اوور کے حساب سے لیں جو غیرمعمولی ہے۔