دنیائے فٹبال کے دو سپر اسٹار میسی اور رونالڈو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ڈرازکا اعلان کر دیا گیا ہے اور یووینٹس اور بارسلونا کی ٹیمیں گروپ جی میں ایک دوسرےسے ٹکرائیں گی۔
دفاعی چیمپئن لیورپول آئی ایکس اٹلانٹا کے گروپ میں موجود ہیں۔
مانچسٹر یونائٹیڈ اور پی ایس جی گروپ ایچ میں شامل ہیں۔ گروپ اے میں بائرن میونخ اور ایٹلیٹیکومیڈرڈ کا مقابلہ ہوگا۔
دوسری جانب لالیگا میں بارسلونا کی مسلسل دوسری کامیابی بارسلونا نے سیلٹاویگوکو0۔3سے شکست دے دی، فاتی اور روبرٹو نےایک ایک گول اسکور کیا۔