زمبابوے اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: قومی اسکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل

 پاکستانی اسکواڈ

‏زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئندہ ماہ سے انٹر نیشنل سرگرمیوں کا اغاز ہو رہا ہے جب کہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان شاہین کی بھی نیوزی لینڈ روانگی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہی شیڈول ہے۔

اس لیے زمبابوے ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

مصباح الحق نے صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز کے ساتھ ابتدائی مشاورت ملتان میں کی اور اب ساتھی کوچز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 کھلاڑیوں کو فائنل کیے جانے کا امکان ہے، اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ عبداللہ شفیق، زیشان ملک اور زیشان اشرف کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جب کہ ون ڈے اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کا عندیہ مصباح الحق پہلے ہی دے چکے ہیں۔

پاکستان شاہین میں ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان شاہین نے نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسری ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet