پاک بھارت کرکٹ سیریز کے متعلق شاہد آفریدی کا اہم بیان

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی موجودگی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان باہمی سیریز کیلیے تیار ہے مگر موجود بھارتی حکومت کی موجودگی میں کرکٹ تعلقات کا بحال ہونا ممکن نہیں لگتا۔

پاکستانی پلیئرز کی آئی پی ایل میں عدم موجودگی کے حوالے سے آفریدی نے کہاکہ میں جانتا ہوں انڈین لیگ ایک بڑا برانڈ اور اس میں کھیلنا بابر اعظم یا کسی بھی دوسرے پاکستانی کرکٹر کے لیے بڑا موقع ہوتا، انھیں دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ ہوتا، اس لیے میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ایک بڑاپلیٹ فارم میسر نہیں ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet