پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیشنل فریم ورک پالیسی پر اہم اجلاس کل ملتان میں ہو گا۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ملتان میں موجودگی کی وجہ سے ان کی اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے فوری طور پر ملاقات ممکن نہیں ہے۔
نیشنل فریم ورک پالیسی کے اجلاس میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، بولنگ وقار یونس، ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق اور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن شریک ہوں گے اور آج یہ سب ملتان جائیں گے جب کہ کووڈ-19 ایس او پیز مکمل کرنے کے بعد اجلاسوں میں شریک ہوں گے ان میں کووڈ-19 ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔
نیشنل فریم ورک پالیسی میں 6 ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کے کوچز بھی شریک ہوں گے اور چند انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا مستقبل کے لیے کیا مختلف منصوبہ بندیاں کی گئی ہیں جب کہ ان میں کھلاڑیوں کے رولز بھی شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق منگل کو سلیکشن کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے اور زمبابوے اور دیگر سیریز کے حوالے سے پلانز ترتیب دیں گے اور کھلاڑیوں پر مشاورت کریں گے۔
مصباح الحق کوچز سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز بھی دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی لاہور میں عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے فوری طور پر ملاقات نہیں ہو سکے گی۔
مصباح الحق کی ملتان سے واپسی پر ملاقات شیڈول کی جائے گی، پیٹرن وزیر اعظم کو عمران خان سے اپنے طور پر ملاقات کرنے پر مصباح الحق اور اظہر علی سے ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا، چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اگلے ہفتے میں ملاقات کا اعلان کیا تھا۔
پی سی بی نے کرکٹرز کے اپنے طور پر پیٹرن سے ملاقات پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور انہیں بلا کر پی سی بی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا۔