عالمی ثالثی عدالت برائے کھیل نے پی سی بی کی عمراکمل کے خلاف اپیل کی سماعت سوئٹزرلینڈ کے بجائے قریبی ملک میں کرانے کی درخواست مسترد کردی۔
پی سی بی نےعمراکمل کی سزا میں تین سال سے اٹھارہ ماہ تخفیف کے فیصلہ کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی ہے۔
عمراکمل جن پر فکسنگ کی رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے، انہوں نے بھی ثالثی عدالت میں سزا ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔
عدالت نے فریقین کو بیس دن میں تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت دی تھی جو ہفتے کوختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ کھیلوں کی ثالثی عدالت میں پی سی بی اور عمر اکمل فریقین ہیں، عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے جبکہ پی سی بی نے سزا کم ہونے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔
یاد رہے کہ دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔